وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات
وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ملاقات

  

اسلام آبا(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب نے ملاقات کی ہے، وزیراعلیٰ نے پنجاب کے عوامی ریلیف کے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

نجی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ملاقات کی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعظم کو انتظامی اور سیاسی امور پر بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے حکومت پنجاب کے عوامی ریلیف کے اقدامات سے وزیراعظم عمران خان کو آگاہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں سہولت بازاروں کے قیام پر بریفنگ بھی دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اپوزیشن کے جلسوں ،حفیظ سنٹرمیں لگنے والی آگ سے متعلق بھی آگاہ کیا۔

خیال رہے وزیراعظم عمران خان نے مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کو روکنے کے لیے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں سہولت بازاروں کے قیام کی ہدایت کی تھی۔ 

مزید :

قومی -