سندھ پولیس کے ڈی آئی جیز چھٹیوں کی درخواستیں دے کر کہاں چلے گئے؟

سندھ پولیس کے ڈی آئی جیز چھٹیوں کی درخواستیں دے کر کہاں چلے گئے؟
سندھ پولیس کے ڈی آئی جیز چھٹیوں کی درخواستیں دے کر کہاں چلے گئے؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ حکومت کے رویے کی وجہ سے دلبرداشتہ ہو کر چھٹیوں کی درخواست دینے والے افسران اپنے دفاتر سے روانہ ہوگئے۔

آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سے 15 روز کی چھٹیوں کی درخواست کے بعد ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ عمران یعقوب منہاس نے 2 مہینے کی چھٹیوں کی درخواست دے دی ۔

علاوہ ازیں ڈی آئی جی ایسٹ، ڈی آئی جی ساؤتھ اور ڈی آجی سی ٹی ڈی نے بھی چھٹیوں کی درخواستیں دے دی ہیں۔ نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ تینوں ڈی آئی جیز درخواستیں دینے کے بعد دفاتر سے روانہ ہوگئے ہیں۔