آئی جی سندھ کے مبینہ اغوا کا معا ملہ ،آرمی چیف ان ایکشن ،تحقیقات کا حکم دے دیا 

آئی جی سندھ کے مبینہ اغوا کا معا ملہ ،آرمی چیف ان ایکشن ،تحقیقات کا حکم دے ...
آئی جی سندھ کے مبینہ اغوا کا معا ملہ ،آرمی چیف ان ایکشن ،تحقیقات کا حکم دے دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ پولیس میں بغاوت کے بعد کراچی واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی واقعے کا نوٹس لے لیا ،انہوں نے کور کمانڈر کراچی کو تحقیقات کا حکم دے دیا ۔آرمی چیف نے ہدایت کی ہے کہ معاملے کی انکوائری کر کے رپورٹ بھجوائی جائے ۔
واضح رہے کہ کیپٹن صفدر کی مزار قائد پر نعرے بازی کے بعد ان کے خلاف مقدمے اور گرفتاری کے معاملے پر یہ الزام لگا یا جا رہا تھا کہ اس میں پاکستان رینجرز سندھ ملوث ہے ۔ن لیگ کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں وزیر اعلیٰ سندھ نے بتا یا ہے کہ آئی جی سندھ کو رینجرز نے اغوا کر کے سیکٹر ہیڈ کوارٹر میں محبوس کیا اور انہیں کیپٹن صفدر کی گرفتار ی کے حکم نامے پر دستخط کرنے پر مجبور کیا ۔کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر متضاد اطلاعات کے دوران اہم ترین پیش رفت یہ ہوئی کہ سندھ پولیس نے بغاوت کا اعلان کردیا ۔آئی جی سندھ اور 9ایڈیشنل آئی جی سمیت متعدد افسران نے سندھ حکومت پر دباو کا الزام لگاتے ہوئے چھٹیوں کی درخواستیں جمع کرا دیں ۔
سندھ پولیس کی بغاوت کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے اہم ترین پریس کانفرنس کی اور کہا کہ سندھ پولیس کی عزت میری عزت ہے ۔انہوں نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سے اس سارے واقعے سے متعلق اپنے ادارے کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ۔