آرمی چیف سے پہلے وزیراعظم کونوٹس لیناچاہیے تھالیکن وہ توکٹھ پتلی ہیں:طلال چوہدری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما ن لیگ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آرمی چیف سے پہلے وزیراعظم عمران خان کو واقعہ کا نوٹس لینا چاہیے تھا ۔ آرمی چیف کے نوٹس سے ثابت ہوگیا کہ عمران خان حکومت میں نہیں ہیں۔
نجی چینل سما ءنیوز کے پروگرا م میں گفتگو کر تے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن صفدر کے معاملے پر بلاول بھٹو کے ردعمل کو سراہتے ہیں ، انہوںنے ایک اعلیٰ ظر ف سیاستدان ہونے کا ثبوت دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر کے معاملے پر آرمی چیف سے پہلے وزیراعظم عمران خان کو نوٹس لینا چاہیے تھا۔ عمران خان حکومت میں نہیں وہ تو محض کٹھ پتلی ہیں اس واقعہ کے بعد ثابت ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا ہمارے ملک میں جب تک عوام کی ووٹوں سے طاقتور حکومت نہیں آجاتی ایسے واقعات ہوتے رہیں گے،ان واقعات کا حل صرف یہی ہے کہ پاکستان میں شفاف الیکشن کروائیں جائیں اور عوامی حکومت اقتدار میں آئے ۔ ا ن کا کہنا تھا کہ کیپٹن صفدر پر مقدمہ درج کروانے والا خود اشتہاری مجرم اور حلیم عادل شیخ کا بھانجا ہے۔
خیال رہے مزار قائد کی بے حرمتی کے کیس میں کیپٹن صفدر پر مقدمے کے معاملے پر سندھ پولیس کے اعلیٰ افسران چھٹی پر چلے گئے ہیںجس کا بلاول بھٹو نے آرمی چیف سے نوٹس کا مطالبہ کیاتھا جس کے فوری بعد آرمی چیف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔