سندھ پولیس کے ایک اور اعلیٰ افسر نے چھٹی کی درخواست دے دی، پورا نظام ہل کر رہ گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سندھ پولیس کی ہائی کمان کی جانب سے دی گئی چھٹی کی درخواستوں کے بعد ایک اور اعلیٰ افسر نے چھٹیوں کی درخواست دے دی۔
یہ درخواست ایس قمبر شہداد کوٹ عمران قریشی کی جانب سے دی گئی ہے۔ انہوں نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ میڈیا میں یہ رپورٹس سامنے آنے کے بعد کہ سندھ پولیس کی ہائی کمان کو ہراساں کیا گیا ہے، ان باتوں سے سندھ پولیس کے تمام رینکس کا مورال ڈاؤن ہوا ہے، اس لیے میرے لیے یہ بہت ہی مشکل ہے کہ پروفیشنل انداز میں اپنی خدمات جاری رکھ سکوں۔
عمران قریشی نے اپنی درخواست میں کہا کہ انہیں اس صدمے سے باہر آنے کیلئے فوری طور پر 30 چھٹیوں کی ضرورت ہے۔