کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر آرمی چیف کی جانب سے نوٹس کے بعد وزیراعظم نے سندھ کی اہم شخصیت کو فوری اسلام آباد بلا لیا

کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر آرمی چیف کی جانب سے نوٹس کے بعد وزیراعظم ...
کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے معاملے پر آرمی چیف کی جانب سے نوٹس کے بعد وزیراعظم نے سندھ کی اہم شخصیت کو فوری اسلام آباد بلا لیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کرلیا۔تفصیل کے مطابق کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر مقدمے اور گرفتاری کیلئے پولیس حکام پر دباؤ کے معاملے پر آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے احتجاجاً چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔اس  صورتحال پر  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پریس کانفرنس کی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے محکمانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔پریس کانفرنس کے بعد آرمی چیف نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کو تحقیقات کا حکم دیا ہے  اور اب وزیراعظم  نے بھی گورنر سندھ عمران اسماعیل کو اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔

مزید :

قومی -