آرمی چیف نے بلاول زرداری کو فون گھما دیا ،بڑی خبر آگئی

آرمی چیف نے بلاول زرداری کو فون گھما دیا ،بڑی خبر آگئی
آرمی چیف نے بلاول زرداری کو فون گھما دیا ،بڑی خبر آگئی

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کر لیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کر کے آج شام پیش آنے والے واقعے پر بات کی ۔ آرمی چیف کی جانب سے کراچی کے معاملے پرفوری نوٹس لینے اور  معاملے کی شفاف انکوائری کی یقین دہانی پر بلاول بھٹو نےانہیں  سراہا ۔

اس سے قبل کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پر مقدمے اور گرفتاری کیلئے پولیس حکام پر دباؤ کے معاملے پر آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ پولیس افسران نے احتجاجاً چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ کرلیا ۔اس  صورتحال پر  پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی پریس کانفرنس کی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید سے محکمانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا۔پریس کانفرنس کے بعد آرمی چیف نے بھی واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کراچی کو تحقیقات کا حکم دیا تھا ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -