گورنر سندھ کا دورہ اسلام آبادمعمول کے مطابق ہے، متنازعہ نہ بنایاجائے:شہباز گل

گورنر سندھ کا دورہ اسلام آبادمعمول کے مطابق ہے، متنازعہ نہ بنایاجائے:شہباز ...
گورنر سندھ کا دورہ اسلام آبادمعمول کے مطابق ہے، متنازعہ نہ بنایاجائے:شہباز گل

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ گورنر سندھ کا دورہ اسلام آبادمعمول کے مطابق ہے۔

نجی چینل ہم نیوز کے مطابق معاون خصوصی شہبازگل نے کہا ہے کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل ہفتے میں ایک مرتبہ اسلام آبادکا دورہ کرتے ہیں۔ان کاآج کا دورہ بھی معمول کے مطابق ہے۔ انہوں نے واضح طور پرکہا ہے کہ گورنر سندھ کے دورے کو متنازعہ نہ بنایا جائے۔

خیال رہے کچھ دیر قبل میڈیا پر خبر چلی تھی کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کرلیا ہے۔ذرائع کا دعویٰ تھا کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل کچھ دیر میں اسلام آباد کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔تاہم ڈاکٹر شہبازگل نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا دورہ معمول کے مطابق ہے۔ 

مزید :

قومی -