''سخت جواب دیں گے،، آرمی چیف نے دبنگ اعلان کردیا

''سخت جواب دیں گے،، آرمی چیف نے دبنگ اعلان کردیا
''سخت جواب دیں گے،، آرمی چیف نے دبنگ اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف آف آرمی سٹا ف نے کہا ہے کہ ہم نے اس امن و استحکام کے حصول کے لئے بہت بھاری قیمت ادا کی ہے اور ملک کو غیر مستحکم کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔جنرل ہیڈ کوارٹر میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں ملک کی داخلی اور خارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس میں علا قائی اور قومی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ فورم نے ملک میں خصوصا قبائلی اضلاع اور بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں حالیہ اضافے کا جامع جائزہ لیا۔ اس موقع پر تمام سول اور ملٹری شہدا کو  خراج تحسین پیش کیا گیا۔شہدا کی لازوال قربانی پر کور کمانڈر کانفرنس میں طے ہوا کہ  ملک کے جغرافیائی اور نظریاتی محاذوں کا ہر قیمت پر دفاع کیا جائے گا۔

"

مزید :

قومی -