بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے بلیک لسٹ کرانے کے چکر میں خود ہی پھنس گیا

بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے بلیک لسٹ کرانے کے ...
بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے، پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے بلیک لسٹ کرانے کے چکر میں خود ہی پھنس گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کو ایف اے ٹی ایف سے بلیک لسٹ کرانے کے چکر میں بھارت کو لینے کے دینے پڑ گئے ، پاکستان آئندہ سال کی پہلی ششماہی میں گرے لسٹ سے نکل سکتا ہے۔
نجی ٹی وی 92نیوزنے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے پاکستان آئندہ سال کی پہلی ششماہی میں گرے لسٹ سے نکل سکتا ہے۔ پاکستان گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔ پاکستان وائٹ لسٹ میں آنے کے بعد ایف اے ٹی ایف کا رکن بننے کا بھی اہل ہو سکتا ہے ۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ بھارت کی پاکستان کو بلیک لسٹ کروانے کی کوششیں اس کے ہی گلے پڑ گئیں ، اب پاکستان نہیں بھارت کے بلیک لسٹ میں جانے کا امکان بڑھ گیا ہے۔ فیٹف 2021کی پہلی ششماہی میں بھارتی کارکردگی کا مجموعی جائزہ لے گا۔ بھارت سے منی لانڈرنگ ، دہشت گردی کی فعال معاونت سرفہرست ہوگی ۔بھارت کے 44بینکوں کی منی لانڈرنگ، ٹیرر فنانسنگ ٹاسک فور س کے لیے مرکز نگاہ ہو گی جس کی بنا پر بھارت کے بلیک لسٹ میں جانے کے چانسز بڑھ گئے ہیں۔ جبکہ دوسری پاکستان کے گرے لسٹ سے نکل کر وائٹ لسٹ میں آنے کے امکانات ہیں۔ 
خیال رہے کہ پاکستان نے فیٹف کے حوالے سے سخت فیصلے کیے اور قومی اسمبلی میں بھی قانون سازی کی گئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کے گرے سے نکل کر وائٹ لسٹ میں آنے کے چانسز ہیں۔

مزید :

قومی -