قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ کون ہوگا؟ پی سی بی نے ایسے کھلاڑی پر نظریں جمالیں کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے

قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ کون ہوگا؟ پی سی بی نے ایسے کھلاڑی پر نظریں جمالیں کہ ...
قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ کون ہوگا؟ پی سی بی نے ایسے کھلاڑی پر نظریں جمالیں کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے کیلئے سابق کپتان یونس خان کے ساتھ مذاکرات شروع کردیے ہیں۔

سپورٹس چینل جیو سپر نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ یونس خان قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ کے عہدے کے بارے میں پی سی بی کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ انہیں دورہ نیوزی لینڈ کیلئے بیٹنگ کوچ منتخب کیا جاسکتا ہے جس کے بعد وہ ایک طویل عرصے تک اس عہدے پر فائز رہ سکتے ہیں۔ پی سی بی چاہتی ہے کہ یونس خان کے ساتھ طویل المدتی معاہدہ کرنے کا خواہشمند ہے۔ ان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں اور ابھی معاملات فائنل ہونا باقی ہیں۔

خیال رہے کہ یونس خان دورہ انگلینڈ کے دوران قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے طور پر گئے تھے، بہت سے کھلاڑیوں نے اس بات کا اظہار کیا کہ یونس خان کی موجودگی سے ان کی بلے بازی میں بہتری آئی ہے۔

مزید :

کھیل -