سی سی پی او لاہور کی خاتون کے ساتھ انتہائی شرمناک گفتگو، مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

سی سی پی او لاہور کی خاتون کے ساتھ انتہائی شرمناک گفتگو، مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
سی سی پی او لاہور کی خاتون کے ساتھ انتہائی شرمناک گفتگو، مبینہ آڈیو لیک ہوگئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سی سی پی او لاہور عمر شیخ کی ایک خاتون کے ساتھ مبینہ بد کلامی کی آڈیومنظر عام پر آگئی۔آڈیو میں سنا جا سکتاہےکہ رائے ونڈ کی رہائشی خاتون نائلہ نےسلام کے بعد اپنا تعارف دیا اورسی سی پی او کو کہا کہ کیس کا کچھ نہیں بنا، تو سی سی پی او عمر شیخ نے اس سے بدکلامی شروع کر دی  اور انتہائی غلیظ گالیاں دیں جو نشر نہیں کی جاسکتیں۔آڈیو ٹیپ میں سی سی پی او نے مبینہ طور پر کہا کہ اب انہیں فون نہ کرنا، تماشا لگا رکھا ہے۔آڈیوکےمطابق بدکلامی پر خاتون خاموش ہو گئی اور اس نے ڈر کر فون بند کردیا۔نجی نیوز چینل جیو کے مطابقخاتون نے اپنے شوہر کے خلاف منشیات کے مقدمے کے حوالے سے فون کیا تھا۔رائےونڈ کی رہائشی خاتون کی جانب سے سی سی پی او کو دی گئی درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ حیدر علی نامی سب انسپکٹر نے اس کے شوہر سے مقدمہ درج نہ کرنے کا کہہ کر ایک لاکھ 93 ہزارروپے رشوت لے لی مگر پھر مقدمہ بھی درج کرلیا۔دوسری جانب سی سی پی او کا کہنا ہے کہ یہ آڈیو گفتگو ان کے خلاف نیا افسانہ ہے۔

مزید :

قومی -