”ہاں جی اب بولو!“حامد میر نے صحافی کامران خان کو دن میں تارے دکھا دیئے، شرم سے پانی پانی کردیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی حامد میر کے آئی جی سندھ کے اغوا کے دعوی پر کامران خان کوتنقید کرنا مہنگا پڑ گیا۔ حامد میر نے کامران خان کو کھر کھری سناتے ہوئے کہا کہ آئندہ میری خبر کی تردید مت کیجئے گا۔
تفصیلات کے مطابق حامد میر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی کامران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہاں جی! کچھ کہیں گے آپ یا نہیں؟ آپ کے ناقابل تردید ذرائع نے کل مجھے بھی فون کیا تھا اور وہی کہا جو آپ نے بغیر تصدیق کیے لکھ ماراتھا،میں نے ان کو جو جواب دیا تھا وہ ذرا انہی سے پوچھ لینااور آئندہ اپنے ان ذرائع کے کہنے پر میری خبر کی تردید مت کیجئے گا۔
خیال رہے کہ سینئر صحافی حامد میر کل خبر دی تھی کہ آئی جی سندھ کو اغوا کر کے کیپٹن صفدر کی گرفتاری پر دستخط کروائے گئے تو اس کے جواب میں کامران خان نے کہا تھاکہ آئی جی سندھ مشتاق مہر ہنستے کھیلتے کیپٹن صفدر کی گرفتاری کے تمام مراحل میں سینئراہلکاروں کے ساتھ شریک رہے جس کے جواب میں حامد میر نے ٹویٹ میں کہا کہ آئندہ اپنے ذرائع کے کہنے پر میری خبر کی تردید مت کیجئے گا۔
ہاں جی! کچھ کہیں گے آپ یا نہیں؟ آپکے ناقابل تردید ذرائع نے کل مجھے بھی فون کیا تھا اور وہی کہا جو آپ نے بغیر تصدیق کئے لکھ مارا میں نے انکو جو جواب دیا تھا وہ ذرا انہی سے پوچھ لیجیئے اور آئندہ اپنے ان ذرائع کے کہنے پر میری خبر کی تردید مت کیجئے گا۔
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) October 20, 2020