آرمی چیف کے فون کے بعد اب بلاول بھٹو کو کیا کرنا چاہیے؟ صحافی کامران خان نے مشورہ دے دیا

آرمی چیف کے فون کے بعد اب بلاول بھٹو کو کیا کرنا چاہیے؟ صحافی کامران خان نے ...
آرمی چیف کے فون کے بعد اب بلاول بھٹو کو کیا کرنا چاہیے؟ صحافی کامران خان نے مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی کامران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی جانب سے اشک شوئی کے بعد بلاول بھٹو زرداری نواز شریف کے فوج مخالف بیانیے سے علیحدگی اختیار کرلیں گے۔

آرمی چیف کی جانب سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کیے جانے والے فون کے بعد اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان نے کہا کہ اب بلاول کیلئے راستہ چننا آسان ہوگا۔

کامران خان نے پیشگوئی کے انداز میں مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جس شفیق انداز میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آج بلال بھٹو کی شکایات سنیں ، ان کی اشک شوئی کی اور تسلی کے احکامات دیے ہیں ، اس کے بعد بلاول او رپیپلز پارٹی یقیناً نواز شریف کے فوج مخالف بیانیے سے علیحدگی اختیار کریں گے اور تمام پاکستان اس تبدیلی کو نوٹس کرے گا۔

خیال رہے کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا تھا ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف نے بلاول بھٹو کو ٹیلی فون کر کے آج شام پیش آنے والے واقعے پر بات کی ۔ آرمی چیف کی جانب سے کراچی کے معاملے پرفوری نوٹس لینے اور  معاملے کی شفاف انکوائری کی یقین دہانی پر بلاول بھٹو نےانہیں  سراہا ۔