وزرا اور معاونین خصوصی کے پاس کل کتنی سرکاری گاڑیاں ہیں؟ فہرست سامنے آگئی

وزرا اور معاونین خصوصی کے پاس کل کتنی سرکاری گاڑیاں ہیں؟ فہرست سامنے آگئی
وزرا اور معاونین خصوصی کے پاس کل کتنی سرکاری گاڑیاں ہیں؟ فہرست سامنے آگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) کابینہ ڈویژن کی جانب سے سینیٹ میں وزرا، مشیروں اور معاونین خصوصی کے استعمال میں موجود سرکاری گاڑیوں کی تفصیلات پیش کردی گئی ہیں۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق کابینہ ارکان کے پاس 1800 سے 4600 سی سی تک کی سرکاری گاڑیاں ہیں۔ ان سرکاری گاڑیوں پر گزشتہ تین سال کے دوران ایندھن کی مد میں 4 کروڑ 68 لاکھ جبکہ مرمت کی مد میں 3 کروڑ 88 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے ہیں۔

کابینہ ڈویژن نے سینیٹ کو بتایا کہ چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزیر علی زیدی اور سیکرٹری داخلہ کے پاس 4600 سی سی کی بلٹ پروف گاڑیاں ہیں۔

وفاقی وزیر ریلوے کے پاس نہ صرف 4600 سی سی کی بلٹ پروف گاڑی ہے بلکہ انہوں نے 1800 سی سی گاڑی بھی رکھی ہوئی ہے۔ محمد میاں سومرو، شبیرعلی اور علی محمد خان کے پاس 1800 سی سی اور ڈبل کیبن گاڑیاں ہیں۔

علاوہ ازیں شہریار آفریدی، پرویز خٹک، شہریار آفریدی، اعجاز شاہ، اسد عمر، مراد سعید، شفقت محمود، طارق بشیر چیمہ، عمر ایوب، رزاق داؤد، ڈاکٹر فیصل سلطان، زرتاج گل، فیصل واوڈا، بابر اعوان، غلام سرور، شہزاد ارباب، صاحبزادہ محمود سلطان، معید یوسف ، فواد چوہدری، فخر امام ، حماد اظہر، شہزاد قاسم، ندیم افضل چن، شہباز گِل کے پاس 1800 سی سی کی گاڑیاں ہیں۔

علاوہ ازیں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر وقار مسعود، عبدالحفیظ شیخ، خسرو بختیار، زبیدہ جلال، علی امین گنڈا پور، ڈاکٹر عشرت حسین، ڈاکٹر ثانیہ نشتر، امین الحق اور تابش گوہر کے پاس بھی 1800 سی سی کی گاڑیاں ہیں۔

مزید :

قومی -