وزیراعلیٰ سندھ کراچی واقعہ کا کھل کر بتائیں،مبہم باتوں سے کام نہیں چلے گا:گورنرسندھ

وزیراعلیٰ سندھ کراچی واقعہ کا کھل کر بتائیں،مبہم باتوں سے کام نہیں چلے ...
 وزیراعلیٰ سندھ کراچی واقعہ کا کھل کر بتائیں،مبہم باتوں سے کام نہیں چلے گا:گورنرسندھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کراچی واقعے پر کھل کربتائیں، مبہم باتوں سے کام نہیں چلے گا۔پولیس اپنی ذمہ داری پوری کر لیتی تو اتنا کچھ نہ ہوتا۔ 
نجی ٹی وی جیونیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر عمران اسماعیل نے کہا کہ کراچی واقعے پر آرمی چیف نے نوٹس لیا ہے اب تحقیقات کے بعد سب کچھ سامنے آئے گا۔گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ غریب آدمی کچھ کرے تو اس کو فوری سزا مل جاتی ہے۔ پولیس اس وقت اپنی ذمہ داری پوری کرلیتی تو ایسا نہ ہوتا،یہ اتنا بڑا واقعہ تونہیں تھا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ واقعہ بڑا افسوسناک ہے۔ اگرایف آئی آر اسی وقت کٹ جاتی اور صبح ان کا وکیل عدالت جاکر ضمانت لے لیتا۔ معاملے کا نوٹس ہوگیا ہے،تحقیقات کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کھل کر بتائیں، مبہم باتوں سے کام نہیں چلے گا۔ 
اس سے قبل کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما کیپٹن (ر) صفدر اعوان کی گرفتاری کے معاملے پر وزارتی کمیٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مقدمے کے اندراج کی تحقیقات کی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ مزار قائد پر تقدس کے معاملے میں جھوٹ پر مبنی ایف آئی آر درج کرائی گئی۔ پولیس پر بہت زیادہ دباؤ ڈالا گیا تھا تاہم پولیس دباؤ میں نہیں آئی۔

مزید :

قومی -