بارسلونامیں مہناج القرآن کے زیر اہتمام میلاد کانفرنس،علامہ صادق قریشی کا سیرت النبی ﷺپر خصوصی خطاب
بارسلونا(ارشد نذیر ساحل )منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیر اہتمام بارسلونا میں عید میلاد النبی ﷺکی ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔جس میں تمام مکتبہ ہائے فکر کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔یاد رہے کہ کورونا وباءکی پابندیوں کے بعد سپین میں یہ پہلا بڑا اجتماح ہوا۔
کانفرنس کا آغاز قاری محمدسیف نے کلام پاک سے کیا۔سپین کے معروف نعت خوان حضرات جن میں حافظ عاطف احتشام ،ارشد نقشبندی ،غلام مرشد،سجادعزیز گولڑوی ،عبدالرحمان بلوچ ،اور قدیر خان نے اپنے اپنے انداز میں آقا علیہ سلام کی بارگاہ میں حاضری لگوائی اور حاضرین کے قلوب کو عشق مصطفی ﷺسے منور کیا۔علامہ صادق قریشی ڈائریکٹر منہاج القرآن لندن ،بانی تحریک نواز کیانی ،صدر منہاج القرآن سپین حسنات ہاشمی ، چوہدری امانت حسین مہر ، چوہدری عظمت حسین مہر ،سیدذلقرنین شاہ امامیہ مشن ،عمران یونس سندل آیز بیاخے،حاجی صغیر نے سٹیج کو رونق بخشی۔منہاج القرآن سپین کے صدر حسنات ہاشمی نے سپین میں بسنے والے نوجوان طبقے کے مسائل پر بات کی اورمہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
حضور شیخ الاسلام کی کتاب آقا علیہ سلام کا اصلی خاکا جس کاسپینش ترجمہ منہاج پبلیشر سپین نے کیا۔منہاج القرآن سپین یوتھ لیگ کے صدر صہیب شبیر نے اس کتاب کے بارے میں آگاہ کیا۔مہمان خصوصی علامہ صادق قریشی نے خطاب کر کے حاضرین محفل کے دلوں کو آقا علیہ سلام کی محبت سے منور کیا۔سٹیج سیکریٹری کے فرائض حافظ مدثر ،سیکرٹری منہاج القرآن بارسلونا اور عاصم شہزاد سیکرٹری جنرل منہاج القرآن سپین نے ادا کیے۔قرہ اندازی کے ذریعے عمرے کے10ٹکٹ تقسیم کیے گے۔3 ٹکٹ امانت مہرنے،2ٹکٹ عظمت مہر نے،3ٹکٹ قاری عبدالرحمن نے ،1 ٹکٹ حاجی صغیر نے ، 1ٹکٹ عمران یونس صندل نے دیا۔آقا علیہ سلام کی زلف مبارک کی زیارت کروائی گی اور آقا علیہ سلام کے عاشقوں کے آبدیدہ مناظر دیکھے گے۔