راولپنڈی میں بلیک میں فروخت کی جانے والی چینی کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

راولپنڈی میں بلیک میں فروخت کی جانے والی چینی کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
راولپنڈی میں بلیک میں فروخت کی جانے والی چینی کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

  

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)تھانہ گنج منڈی کی حدود میں بلیک میں فروخت کی جانے والی سرکاری چینی کی بھاری کھیپ پکڑ ی گئی۔

جیو نیوز کے مطابق سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے چھاپہ مار کر فروخت کی گئی 30 میٹرک ٹن چینی برآمد کی۔سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا  جس میں طارق شہزاد اور طیب کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق ملزم طارق نے 90 روپےکلو کےحساب سےچینی ملزم طیب کو بیچی، ملزم نے فراہم کردہ چینی میں خوردبرد کی اور ناجائز منافع کمایا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -راولپنڈی -