ٹی 20 ورلڈکپ، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ آج کھیلا جائے گا
دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان وارم اپ میچ آج(بدھ کو) کھیلا جائے گا۔
میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 7 بچے شروع ہوگا۔پاکستان نے اپنے پہلے وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز جبکہ جنوبی افریقہ نے افغانستان کو شکست دی تھی۔