عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ ، کس چیز کا جائزہ لیتے رہے ؟ جانئے 

عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ ، کس چیز کا جائزہ ...
عثمان بزدار کا بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ ، کس چیز کا جائزہ لیتے رہے ؟ جانئے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور کے مختلف علاقوں کا بغیر پروٹوکول دورہ کیا اور صوبائی دارلحکومت میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ۔

تفصیلات کے مطابق عثمان بزدار نے فیروز پور روڈ، ٹاﺅن شپ، جوہر ٹاﺅن ، گارڈن ٹاﺅن ، فیصل ٹاﺅن اور دیگر علاقوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کی صورتحال کا جائزہ لیا اور صفائی کے پلان کی ڈیلی مانیٹرنگ کرنے کے احکامات جاری کیئے ۔عثمان بزدار نے بعض علاقوں میں صفائی کی صورتحال بہتر نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کو صفائی کے انتظامات بہتر کرنے کی ہدایت کی ۔ عثمان بزدار نے کہا کہ صفائی کی صورتحال سے متعلق شکایات مل رہی تھیں ، صفائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا ۔

مزید :

قومی -