آسٹریلیا کے نامور سابق کرکٹر کو گرفتار کر لیا گیا 

آسٹریلیا کے نامور سابق کرکٹر کو گرفتار کر لیا گیا 
آسٹریلیا کے نامور سابق کرکٹر کو گرفتار کر لیا گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آسٹریلیا کے نامور سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل سلیٹر کو مبینہ طور پر گھریلو تشددکے واقعے پر گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق مبینہ گھریلو تشدد کا واقعہ گزشتہ ہفتے پیش آیا تاہم سابق کرکٹر کی گرفتاری آج صبح ہوئی ہے ۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ مائیکل سلیٹر کو ابھی چارج نہیں کیا گیا اور اس سے معاملے پر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
نیوساو¿تھ ویلز پولیس نے معاملے پر کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے کی شکایت کے بعد 51 سال کے شخص کو گرفتار کیا گیا۔خیال رہے کہ مائیکل سلیٹر 74 ٹیسٹ میچز اور 42 ون ڈے میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ مائیکل سلیٹر نے ٹیسٹ میں 42.83 کی اوسط سے 5312 اور ون ڈے میں 24.07 کی اوسط سے 987 رنز اسکور کیے۔

مزید :

کھیل -