شاہدرہ ٹاﺅن میں تین بھائی قتل، دراصل لڑائی کس خاتون نے شروع کروائی ؟ حیران کن انکشاف ہو گیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) شاہدرہ ٹاون میں 3 بھائیوں کے قتل کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق واقعے میں مبینہ طور پر ملوث خاتون سمیت تین ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق رشیداں بی بی، اس کے شوہر اصغر اور بیٹے غلام عباس کو حراست میں لیا گیا ہے۔ فائرنگ کے دوران ملزم اصغر بھی زخمی ہو گیا تھا۔
پولیس کی جانب سے واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقتول کے گھر آئے مہمان کی گاڑی پر پڑوسی کے بچے بیٹھنے سے لڑائی جھگڑا شروع ہوا تو پڑوسی خاتون نے اشتعال دلا کر رشتہ داروں کو فون کر کے بلایا تھا، جنہوں نے فائرنگ کرکے تین بھائیوں کو قتل کردیا۔