احد چیمہ نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریلیف مانگ لیا

احد چیمہ نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریلیف مانگ لیا
احد چیمہ نے بھی نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریلیف مانگ لیا

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریلیف مانگنے والوں میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ بھی شامل ہو گئے ، احد چیمہ نے بھی اپنے لئے  ریلیف مانگ لیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سابق ڈی جی ایل ڈی اےاحدچیمہ کیخلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی ،  دوران سماعت احد چیمہ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تحت ریلیف مانگ لیا، عدالت نےگواہوں کوطلب کرتےہوئےسماعت 5 نومبرتک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ  احد چیمہ کے خلاف نیب کی جانب سے اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے اثاثے بنانے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ عدالت اب تک 21 گواہ اپنابیانات قلمبند کر چکی ہے ۔

مزید :

قومی -جرم و انصاف -