بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر کا جو بھی ذمہ دار ہوا اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا ، چیف جسٹس پاکستان

بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر کا جو بھی ذمہ دار ہوا اسے کیفر کردار تک ...
بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر کا جو بھی ذمہ دار ہوا اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا ، چیف جسٹس پاکستان

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر کا جو بھی ذمہ دار ہوا اسے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے بلدیاتی اداروں کی بحالی کا نوٹیفکیشن عدالت میں  پیش کیا ،  جسٹس گلزار احمد نے ریمارکس دیے کہ پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کی ڈرافٹنگ ہی درست نہیں،  صوبائی حکومت سمجھتی ہے کہ  بلدیاتی ادارے انہوں نے بحال کیے،تحقیقات کرکے معاملے کی تہہ تک جائیں گے۔

عدالت نے بلدیاتی اداروں کی بحالی میں تاخیر پر تحقیقات کرانے کا فیصلہ کرلیا، سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کی تمام کارروائی کا ریکارڈ طلب کر لیا،سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب حکومت اور سرکاری حکم کے جمع تحریری جوابات بھی طلب کر لئے ، چیف سیکرٹری پنجاب،سابق چیف سیکرٹری ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ذاتی حیثیت میں طلب کر لئے گئے ۔ 

عدالت نے بلدیاتی اداروں کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت 2ہفتے تک ملتوی کر دی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -