امریکہ میں چلتی ٹرین میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی ، ریکارڈنگ کرنے والوں کے ساتھ کیا کیا جائے گا؟ جانئے

امریکہ میں چلتی ٹرین میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی ، ریکارڈنگ کرنے والوں کے ...
امریکہ میں چلتی ٹرین میں خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی ، ریکارڈنگ کرنے والوں کے ساتھ کیا کیا جائے گا؟ جانئے

  

فلاڈیلفیا(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں چلتی ہوئی ٹرین پر خاتون کو مسلسل 40 منٹ تک دردنگی کا نشانہ بنانے والے سیاہ فام شخص کوگرفتار کر لیا گیاہے جبکہ خاتون کی مدد نہ کرنے والے اور موبائل سے فلمیں بنانے والوں کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے 35 سالہ ” فشٹن نگوئے“ نامی شخص کو خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کر لیاہے ، سیاہ فام شخص نے جنوب مشرقی پنسلوانیا ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کی حدود میں 40 منٹ تک ٹرین میں خاتون کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا ۔حکام کا کہناہے کہ ٹرین میں موجود دیگر لوگ یہ گھناﺅنا کھیل دیکھتے رہے اور کسی نے روکنے کی کوشش نہ کی ، جن لوگوں نے ویڈیو بنائی ہے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی ۔ خاتون کو ملزم کے جنگل سے اس وقت چھڑایا گیا جب ایک ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کے اہلکار ٹرین میں سوار ہوا اورا س نے پولیس کو مدد کیلئے کال کی ۔جس کے بعد پولیس اہلکار بھاگتا ہوا ٹرین میں چڑھا اور اس نے ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔

سیپٹا پولیس چیف کا کہناتھا کہ میں آپ کو بتا سکتا ہو کہ تمام لوگوں نے اپنے موبائل فون نکالے ہوئے تھے اور اس کا رخ خاتون کی جانب کیا ہوا تھا اور جنسی زیادتی کے واقعہ کی ریکارڈنگ کرنے میں مصروف تھے ۔

مزید :

بین الاقوامی -