انٹربینک مارکیٹ ڈالر کی اونچی اُڑان، قیمت میں مزید اضافے کے بعد نئی بلند سطح پر پہنچ گیا 

انٹربینک مارکیٹ ڈالر کی اونچی اُڑان، قیمت میں مزید اضافے کے بعد نئی بلند سطح ...
انٹربینک مارکیٹ ڈالر کی اونچی اُڑان، قیمت میں مزید اضافے کے بعد نئی بلند سطح پر پہنچ گیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے اور کاروبار کے آغاز کے بعد سے قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہاہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کاروبار کے دورا ن مزید اضافہ ہو گیاہے ، ڈالر 73 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 172 روپے 78 پیسے سے بڑھ کر 173 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیاہے ۔
ایک طرف ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہوتا جارہاہے تو دوسری طرف سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آر ہاہے ،کاروبارشروع ہو ا تو 100 انڈیکس 44 ہزار 629 پوائنٹس پر تھا تاہم کچھ ہی دیر میں اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور انڈیکس 870 بڑھ گیا ، اس مارکیٹ 45 ہزار 500 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ چکی ہے ۔

مزید :

بزنس -