” اگر ملک جادو ٹونے پر ہی چلانا تھا توپھر۔۔“ شیریں مزاری اپنی بیٹی ایمان مزاری کے اس پیغام پر برہم ہو گئیں، ٹویٹر پر ’ کلاس‘ لگا دی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے حکومت پر سخت تنقید کرنے پر اپنی ہی بیٹی ’ ایمان مزاری ‘ کو ٹویٹر پر آڑے ہاتھوں لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ”اگر ملک کو جادو ٹونے سے ہی چلانا تھا تو پھر اس قوم کا پیسہ اتنی بڑی کابینہ پر کیوں ضائع ہو رہا ہے۔ ملک کا مذاق جادو ٹونے سے اڑایا جا رہا ہے اور آپ چاہتے ہیں کے جادو کرنے والوں پر بات بھی نا ہو۔۔۔ ایسا تو ہر گز نہیں ہو گا۔“
ایمان مزاری کے اس پیغام پر جواب دیتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا ”میں شرمندہ ہوں کہ تم اتنے ذاتی نوعیت کے بے بنیاد حملوں کا سہارا لو گی ، خصوصی طور پر جب بطور وکیل آپ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ بغیرثبوت اس طرح کے الزامات بدنامی ہے ،جب تمام بنیادی مسائل پر مبنی تنقید ناکام ہو جاتی ہے تو ذاتی نوعیت کے حملے کرنا سیدھ سیدھا شرمناک ہے ۔