اپوزیشن کی تحریک کا جواب دینے کیلئے وزیر اعظم نے مرکزی و صوبائی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا

اپوزیشن کی تحریک کا جواب دینے کیلئے وزیر اعظم نے مرکزی و صوبائی قیادت کا ...
اپوزیشن کی تحریک کا جواب دینے کیلئے وزیر اعظم نے مرکزی و صوبائی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) اپوزیشن کی تحریک کے کا جواب دینے کیلئے وزیر اعظم عمران خان نے مرکزی و صوبائی قیادت کا اجلاس آج وزیر اعظم ہاؤس میں طلب کر لیا ہے ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے اپوزیشن کی تحریک کے خلاف اپنی پارٹی کو متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا، آج شام ہونے والے اجلاس میں   سیاسی اور پارلیمانی امورپرمشاورت کی جائےگی،  اجلاس میں  پارٹی کوفعال اورمنظم کرنےکےحوالےسےمشاورت ہوگی۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ  وزرا اورپارٹی قیادت سےمہنگائی میں کمی پررائےلی جائےگی ،  ڈینگی وباسےنمٹنے،حکومتی اقدامات پربریفنگ ہوگی، وزیراعظم انتخابی اصلاحات کےحوالےمعاملات پرمشاورت کریں گے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -سیاست -