آریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلے کا دن ، انہیں عدالت میں پیش کرنے سے قبل نارکوٹکس کنٹرول بیورون نے کیا چیز پیش کر دی ؟ 

آریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلے کا دن ، انہیں عدالت میں پیش کرنے سے قبل ...
آریان خان کی درخواست ضمانت پر فیصلے کا دن ، انہیں عدالت میں پیش کرنے سے قبل نارکوٹکس کنٹرول بیورون نے کیا چیز پیش کر دی ؟ 

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) نارکوٹکس کنٹرول بیوروکی جانب سے منشیات کیس میں گرفتار آریان اور ان کی نئی فلم میں آنے والی ساتھی اداکارہ کی واٹس ایپ چیٹ عدالت میں پیش کر دی گئی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آریان کی آج درخواست ضمانت پر کی جانیوالی سماعت سے قبل عدالت میں آریان اور ان کی آنے والی فلم کی ساتھی اداکارہ کی واٹس ایپ چیٹ عدالت میں پیش کی گئی ہے جس میں ان دونوں نے منشیات سے متعلق گفتگو کی تھی۔علاوہ ازیں آریان خان کی منشیات فروخت کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کی آڈیو بھی عدالت میں پیش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ آج ممبئی کی خصوصی عدالت منشیات کیس میں گرفتار آریان خان کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گی۔دوسری جانب آریان خان کی درخواست ضمانت پر آج فیصلہ آنے کا امکان ہے جس کے پیش نظر گوری خان نے پوجا پاٹ بھی شروع کر دیاہے اور بیٹے کی رہائی کیلئے دعائیں مانگی جارہی ہیں ۔

مزید :

تفریح -