وزیر داخلہ شیخ رشید نے لال حویلی کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا 

وزیر داخلہ شیخ رشید نے لال حویلی کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا 
وزیر داخلہ شیخ رشید نے لال حویلی کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا 

  

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اپنی رہائشگاہ لال حویلی کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کی رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج فار ویمن میں ملٹی پرپز اکیڈمک ہال کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا راولپنڈی میں جو بھی پلاٹ خالی نظر آئے وہاں کالج اور یونیورسٹیز بنائیں، ان شاءاللہ راولپنڈی میں آئی ٹی یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔شیخ رشید نے اپنی رہائش گاہ لال حویلی کو بھی مستقبل میں یونیورسٹی میں تبدیل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بچیوں کو باہر کی ٹاپ یونیورسٹیز سے تعلیم دلوانے کیلئے لال حویلی کردار ادا کرے گی۔

ان کا کہنا تھا بچیوں کے کالجز میں ٹرانسپورٹ پر خصوصی توجہ دی ہے اور آئندہ بھی دیں گے، کوئی بچی ایک کلو میٹر سے زیادہ فاصلے پر پیدل نہیں جائے گی، لڑکے نالائق ہو گئے ہیں اور لڑکیاں آگے نکل گئی ہیں۔

مزید :

قومی -