عید میلاد النبی کے موقع پر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں محفل میلاد مصطفی ﷺ

عید میلاد النبی کے موقع پر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں محفل میلاد مصطفی ﷺ
عید میلاد النبی کے موقع پر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں محفل میلاد مصطفی ﷺ

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) عید میلاد النبی کے موقع پر پاکستان سوشل سنٹر شارجہ میں حسب روایت اس بار بھی میلاد مصطفی کی خوبصورت محفل کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔محفل کا اہتمام پاکستان سوشل سنٹر شارجہ کے صدر چودھری خالد حسین نے کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے ملک دوست محمد اعوان، عارف عامر منہاس، فراز صدیق، رفیق ناصر، چودھری شاہد بشیر اور دیگر متعدد لوگوں نے شرکت کی۔

نعت خوانوں میں مقصود احمد تبسم، محمد علی قادری، محمد علی مصطفائی، اکرم شہزاد اکرم، اصغر علی قادری، محمد فاروق چشتی، حاجی منظور حسین، محمد رضوان قادری، نبیل تائب، یاسر محمود یاسر، ابوبکر سلطانی و دیگر شامل تھے جبکہ محفل کی نقابت کے فرائض سجاد علی قادری اور شفقت رسول قادری نے انجام دیے۔ اس موقع پر سیرت النبی ﷺ اور اسوہ حسنہ کے موضوعات پر تقاریر کی گئیں۔ 

مقررین نے کہا کہ ماہ رابیع الاول میں خصوصی اہتمام کے ساتھ رسول کریم کی ولادت یاسعادت کی خوشی منانا بہت بڑی سعادت کی بات ہے۔ آپ ﷺ کی ذات مقدسہ کو اللہ تعالیٰ نے ہمارے لئے بہترین نمونہ قرار دیا ہے ہم آپ کی زندگی کو سامنے رکھ کر اپنی زندگیاں آسان کرسکتے ہیں۔ حضور نبی کریم ﷺ ہمارے لئے اللہ تعالیٰ کا عظیم تحفہ ہیں اس پر ہمیں ذات باری تعالیٰ کا شکرگزار ہونا چاہیے۔

محفل میلاد کے آخر میں درود سلام پڑھا گیا اور محفل میں شریک تمام نعت خوانوں کو تحفے تحائف پیش کئے گئے جبکہ تمام مہمانوں کی تواضع لنگر سے کی گئی۔

مزید :

تارکین پاکستان -