کرکٹ کے شوقین نے شاہین شاہ آفریدی سے ایسی فرمائش کر دی کہ جان کر آپ بھی کہہ دیں گے’ یہ کام تو بہت مشکل ہے‘

کرکٹ کے شوقین نے شاہین شاہ آفریدی سے ایسی فرمائش کر دی کہ جان کر آپ بھی کہہ ...
کرکٹ کے شوقین نے شاہین شاہ آفریدی سے ایسی فرمائش کر دی کہ جان کر آپ بھی کہہ دیں گے’ یہ کام تو بہت مشکل ہے‘
سورس: Twitter/@iShaheenAfridi

  

ابوظہبی (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سے  میچ  دیکھنے کے شوقین پاکستان بھارت میچ کے ٹکٹ مانگنے لگے۔

سوشل میڈیا پر شاہین شاہ آفریدی کی سٹیڈیم سے باہر کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں ان سے کرکٹ کے ایک متوالے کی جانب سے ٹکٹ سے متعلق سوال کیا گیا۔

ویڈیو میں نوجوان نے شاہین آفریدی سے پوچھا کہ بھائی آپ کے پاس ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان بھارت کے میچ کی ٹکٹس ہیں؟

سوال پر شاہین رک کر اپنی جیب ٹٹولتے ہیں تو اسی دوران ان کے ایک مداح کی آواز آتی ہے کہ بھائی دیکھیں شاید جیب میں ٹکٹس ہوں۔

مداح کے سوال پر شاہین آفریدی مسکراتے ہوئے آگے نکل گئے۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -