تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے عمران خان کو ملاقات میں استعفیٰ پیش کر دیا لیکن کیوں ؟ بڑی خبر
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے سینیٹر ایوب آفریدی نے وزیراعظم عمران خان کو ملاقات کے دوران اپنا استعفیٰ پیش کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی ، اس ملاقات میں سینیٹر ایوب آفریدی بھی موجود تھے جنہوں نے عمران خان کو اپنی نشست سے استعفیٰ پیش کر دیاہے ۔عمران خان نے سینیٹر ایوب آفریدی کی خدمات کو سراہا۔
یاد رہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین کی بطور وزیر مدت مکمل ہو چکی ہے اور انہیں مزید وزیر رہنے کیلئے قومی اسمبلی یا پھر سینیٹ میں منتخب ہونا ہو گا، جس کیلئے حکومت نے اپنی کوششیں شروع کر دی ہیں، میڈیا میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ ایوب آفریدی نے استعفیٰ اسی ضمن میں پیش کیا ہے اور شوکت ترین کو خیبر پختون خواہ کی نشست سے سینیٹر بنایا جائے گا۔