وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایف ایم 95 پنجاب رنگ ریڈیو کا دورہ ،  سامعین سے لائیو کالزپر گفتگو بھی کی 

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایف ایم 95 پنجاب رنگ ریڈیو کا دورہ ،  سامعین سے لائیو ...
وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایف ایم 95 پنجاب رنگ ریڈیو کا دورہ ،  سامعین سے لائیو کالزپر گفتگو بھی کی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب سر دار عثمان بزدار نےپنجاب انسٹیٹیوٹ آف لینگویج اور ایف ایم 95 پنجاب رنگ ریڈیو کا دورہ کیا ۔ 

سردار عثمان بزدار نے ایف ایم 95 پنجاب رنگ ریڈیو کے مختلف شعبے دیکھے  اور سامعین سے لائیو کالز پر گفتگو بھی کی ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو براہ راست سن کر پنجاب رنگ ریڈیو کے سامعین نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے  ثقافت، شعر و شاعری اور موسیقی پر بھی بات چیت بھی کی ۔

سامعین کی جانب سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے پسندیدہ شعر سنانے کی فرمائش کی گئی جس پر وزیر اعلی نے کہا کہ زمانہ طالب علمی میں شاعری سے متعلق بہت کچھ پڑھا، مصروفیت کی وجہ سے شعر و شاعری کے مطالعہ کیلئے فرصت نہیں ملتی۔