ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، سپاہی وقاص شہید ہو گیا

ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، سپاہی وقاص شہید ہو ...
ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ، سپاہی وقاص شہید ہو گیا

  

راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ہنگو کے علاقے تھل میں فوجی پوسٹ پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی جس میں 26سالہ سپاہی وقاص نے جام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی جانب سے فائرنگ گزشتہ رات کی گئی تھی ، شہید وقاص کا تعلق مانسہرہ سے تھا ، سکیورٹی فورسز نے فوری اور موثر جوابی کارروائی کی ، علاقے میں دہشتگردوں کی کلیئرنس کیلئے آپریشن جاری ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -