امیتابھ بچن کا درست پورا نام کیا ہے اور یہ ’بچن‘ کے پیچھے کیا کہانی ہے؟ زندگی میں پہلی مرتبہ تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

امیتابھ بچن کا درست پورا نام کیا ہے اور یہ ’بچن‘ کے پیچھے کیا کہانی ہے؟ ...
امیتابھ بچن کا درست پورا نام کیا ہے اور یہ ’بچن‘ کے پیچھے کیا کہانی ہے؟ زندگی میں پہلی مرتبہ تہلکہ خیز انکشاف کر دیا

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے سینئر اداکار امیتابھ بچن نے اپنے نام میں ’بچن‘ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔

امیتابھ بچن کو ان کے مداح ’بِگ بی‘ کے نام سے ہی پکارتے ہیں۔ اب حال ہی میں ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کے سیزن 13 کی ایک قسط میں انہوں نے انکشاف کیا کہ  میرا پورا نام امیتابھ شریواستو ہے۔

بھارت کے لیجنڈ اداکار نے 1942 کا قصّہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ ایک سکھ خاندان سے تھی ، اور میرے والد اتر پردیش کے ایک کیستھا خاندان سے تھے، ان کے خاندانوں میں کچھ عرصہ مخالفت رہی لیکن وہ راضی ہو گئے اور تمام بندھن بحال ہو گئے۔

اداکار نے کہا کہ مجھے آج بھی یاد ہے کہ جب میرے والد مجھے سکول میں داخل کرانے گئے تو انہوں نے میرے نام کے ساتھ شریواستو کہنے کے بجائے ’بچن‘ کہا۔

امیتابھ بچن کے مطابق آج انہیں اپنی کنیت ’بچن‘ ہونے پر فخر ہے کیونکہ یہ لفظ کسی ذات کی عکاسی نہیں کرتا۔

مزید :

تفریح -