وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد، کتنے ارکان نے حمایت کردی؟ جام کمال کیلئے پریشان کن خبر آگئی

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد، کتنے ارکان نے حمایت کردی؟ جام ...
وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد، کتنے ارکان نے حمایت کردی؟ جام کمال کیلئے پریشان کن خبر آگئی

  

کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی گئی ہے جس کی 33 اراکین نے حمایت کر دی ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک سردار عبدالرحمان کھیتران کی جانب سے پیش کی گئی ، تحریک کی حمایت میں 33 اراکین نے نشستوں پر کھڑے ہوکر اپنی گنتی کروائی۔ 

تحریک عدم اعتماد میں کہا گیاہے کہ جام کمال کی خراب حکمرانی کے باعث اداروں کی کارکردگی متاثرہوئی ، وزیراعلیٰ خود کو عقل کل سمجھ کر اہم امور کو بغیر مشاورت کے چلا رہے ہیں، بغیر مشاورت امور چلانے سے صوبے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا گیا ، بیوروکریٹس، ڈاکٹرز، طلباء، زمیندار سراپا احتجاج ہیں، خراب کارکردگی پر جام کمال کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے اکثریت کی حمایت رکھنے والے شخص کو وزیراعلیٰ بلوچستان بنایا جائے ۔

تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت کیلئے تحریک کو 65 کے ایوان میں سے 33 اراکین کی حمایت مل گئی ہے ۔ عبدالرحمان کھیتران نے اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کو مطلوبہ اراکین کی حمایت مل گئی ہے ، ہمارے پانچ اراکین لاپتہ ہیں ، لاپتہ اراکین کو اسمبلی میں لایا جائے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -