ای چالانوں کی سینچری کرنے والی گاڑی کو دھر لیا گیا

ای چالانوں کی سینچری کرنے والی گاڑی کو دھر لیا گیا
ای چالانوں کی سینچری کرنے والی گاڑی کو دھر لیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ٹریفک پولیس لاہور نے ای چالان کی سینچری کرنے والے گاڑی کو دھر لیا ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر ( سی ٹی او)  کے مطابق کار اب تک 117 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کر چکی ہے ، گاڑی پر 57 ہزار 400 روپے کا جرمانہ عائد ہے ، گاڑی قبضے میں لے کر تھانہ اسلام پورہ میں بند کر دی گئی ہے ۔

واضح رہے کہ ٹریفک پولیس لاہور  ای چالان کی تیز رفتار ففٹی کرنے والی گاڑی بھی پکڑ چکی ہے ۔ 28 ستمبر کو پکڑی جانے والی گاڑی کے ڈرائیور نے  30 مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی اور 17 مرتبہ حد رفتار سے تجاوزکیا تھا مگر  ایک بھی چالان ادا نہ کیا گیا تھا جس پر سیف سٹی اتھارٹی کی اطلاع پر ٹریفک پولیس نے گاڑی کو انارکلی کے علاقے میں روکا اور بعدازاں  پولیس کے حوالے کردیا۔

ڈرائیور پر 50 چالانوں کی مد میں کل ساڑھے 24 ہزار روپے جرمانہ عائد تھا۔