ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے دی 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے دی 
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو شکست دے دی 

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وارم اپ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی۔آسٹریلیا نے مقررہ 20اوور ز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 152رنز بنائے جس جواب میں بھارت نے دو وکٹوں کے نقصان پر اٹھارویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا ۔

تفصیل کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔آسٹریلیا کے اوپنرز خاطر خواہ کار کردگی پیش نہ کر سکے ،ڈیوڈ وارنر ایک اور ایرون فنچ آٹھ رنز بنا کر آوٹ ہو گئے جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے مچل مارش بغیر کوئی رن بنا ئے پویلین لوٹے۔پھر سٹیو سمتھ نے 57اور گلین میکسول نے 37رنز بنائے اور پویلین کی راہ لی ۔مارکس سٹون نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور 41رنز بنا کر ناٹ آوٹ رہے ۔ایشون نے دو جبکہ بھوینشور کمار ،جدیجہ اور راہول نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

جواب میں بھارتی بلے بازوںنے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا کے ایل راہول 39رنز بنا کر آوٹ ہوئے ،روہت شرما 60سکور بنا کر ریٹائرڈ آوٹ ہوئے جبکہ سوریا کمار 38سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور ہردیک پانڈیا 14سکور بنا کر ناٹ آوٹ رہے اور ٹیم کو جتوا کر پویلین لوٹے۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -