ڈالر خریدنے والے سرکاری افسران کے خلاف گھیرا تنگ، ایف آئی اے نے بڑا قدم اٹھا لیا

ڈالر خریدنے والے سرکاری افسران کے خلاف گھیرا تنگ، ایف آئی اے نے بڑا قدم اٹھا ...
ڈالر خریدنے والے سرکاری افسران کے خلاف گھیرا تنگ، ایف آئی اے نے بڑا قدم اٹھا لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈالر کی غیر قانونی خریداری اور سمگلنگ کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  نے بڑا قدم اٹھا لیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے منی ایکسچینج کمپنیز سے ڈالرز کی خریداری کا ڈیٹا حاصل کرلیا جس کے بعد اس ڈیٹا کی سکروٹنی شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ سرکاری افسران نے بھی ڈالر خریدے ہیں۔ ایف آئی اے کی جانب سے 10 ہزار سے زائد ڈالر خریدنے والوں کی سکروٹنی کی جا رہی ہے جس کے بعد کارروائیاں کی جائیں گی۔