نمیبیا نے نیدر لینڈز کوشکست دے دی ،ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی 

نمیبیا نے نیدر لینڈز کوشکست دے دی ،ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی 
نمیبیا نے نیدر لینڈز کوشکست دے دی ،ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی 

  

ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں نمیبیا نے نیدرلینڈز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

ابوظہبی میں کھیلے گئے کوالیفائنگ راؤنڈ کے ساتویں میچ میں نمیبیا کے کپتان نے ٹاس جیت کر نیدرلینڈز کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر نیدرلینڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ نیدرلینڈز کے اوپنرز میکس اوڈاوڈ اور اسٹیفن مائی براہ نے پہلی وکٹ پر 42 رنز کی شراکت بنائی، مائی براہ 17 رنز بناکر آوٹ ہوئے، ان کے بعد رولف وین ڈر مرو بھی چلتے بنے۔کولن ایکرمین اور او ڈاوڈ نے تیسری وکٹ پر 82 رنز کی شراکت بنائی، ایکرمین 35 اور میکس او ڈاوڈ 70 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔نمیبیا کی جانب سے جین فرائی لنک نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں نمیبیا نے 165 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 19ویں اوور میں حاصل کرلیا۔ نمیبیا کے ڈیوڈ ویزے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 66 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو کامیابی دلوائی۔ان کے علاوہ کپتان اراسمس نے 32 اور اسٹیفن بارڈ نے 19 رنز بنائے۔

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -