رکشوں، پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والوں کو پٹرول پر سبسڈی دینے کا فیصلہ، وزیر اعظم نے بڑا حکم دے دیا

رکشوں، پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والوں کو پٹرول پر سبسڈی دینے کا فیصلہ، ...
رکشوں، پبلک ٹرانسپورٹ پر سفر کرنے والوں کو پٹرول پر سبسڈی دینے کا فیصلہ، وزیر اعظم نے بڑا حکم دے دیا
سورس: File

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وزیر اعظم عمران خان نے کم آمدن والے طبقے کو پٹرول سمیت اشیائے خورو نوش پر سبسڈی دینے کا پروگرام شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پارٹی قیادت کے اجلاس میں مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں  کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔  اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ غریب طبقے کیلئے ٹارگٹڈ سبسڈی کا پروگرام جلد شروع کیا جا ئے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ سبسڈی پروگرام کو جلد حتمی شکل دی جائے۔اجلاس کے دوران کم آمدن والے طبقے کو پٹرول پر سبسڈی دینے کی بھی تجویز دی گئی۔ 

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ وزیر اعظم نے اجلاس میں پبلک ٹرانسپورٹ اور رکشوں پر سفر کرنے والے  طبقے کو پٹرول پر سبسڈی  دینے کی سکیم تیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے ذیلی کمیٹیاں تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے فوری اقدامات سے ایک ہفتے میں مہنگائی میں کمی آجائے گی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -