آن لائن کلاس لیتے ہوئے 11سالہ لڑکا موبائل فون پھٹنے سے موت کے منہ میں چلا گیا

آن لائن کلاس لیتے ہوئے 11سالہ لڑکا موبائل فون پھٹنے سے موت کے منہ میں چلا گیا
آن لائن کلاس لیتے ہوئے 11سالہ لڑکا موبائل فون پھٹنے سے موت کے منہ میں چلا گیا

  

ہنوئی(مانیٹرنگ ڈیسک) ویت نام میں آن لائن کلاس لیتے ہوئے ایک 11سالہ لڑکا موبائل فون پھٹنے سے موت کے منہ میں چلا گیا۔ دی سن کے مطابق ویت نام کے محکمہ تعلیم کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ یہ لڑکا موبائل فون کو چارجر پر لگا کر آن لائن کلاس لے رہا تھا کہ اس دوران فون دھماکے سے پھٹ گیا اور اس کے کپڑوں پر چنگاریاں گرنے سے آگ لگ گئی۔ 

میڈیا رپورٹس میں اس بچے کی شناخت صرف ’این وی کیو‘ سے بتائی گئی ہے۔ وہ ویت نام کے صوبے نگھے این کا رہائشی تھا۔ کپڑوں کو آگ لگنے سے وہ بری طرح جھلس گیا۔ حادثے کے وقت والدین گھر میں موجود نہ تھے، جس کی وجہ سے بروقت آگ نہ بجھائی جا سکی۔ بچے کی چیخ و پکار سن کر ہمسائے آئے اور اسے ہسپتال منتقل کیا۔جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چند گھنٹوں بعد چل بسا۔پولیس اس افسوسناک واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -