خاتون نے ذہنی عارضے میں مبتلا بہن کو اپنی شادی میں آنے سے روک دیا ، ایسی وجہ بتادی کہ انٹرنیٹ صارفین نے بھی حمایت کردی

 خاتون نے ذہنی عارضے میں مبتلا بہن کو اپنی شادی میں آنے سے روک دیا ، ایسی وجہ ...
 خاتون نے ذہنی عارضے میں مبتلا بہن کو اپنی شادی میں آنے سے روک دیا ، ایسی وجہ بتادی کہ انٹرنیٹ صارفین نے بھی حمایت کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک خاتون نے اپنی ذہنی عارضے میں مبتلا بہن کو اپنی شادی میں آنے سے روک دیا جس کی وجہ ایسی تھی کہ دلہن نے معاملہ انٹرنیٹ پر بیان کیا تو صارفین بھی اس کی حمایت کرنے لگے۔ دی سن کے مطابق اس دلہن نے ویب سائٹ Redditپر لکھا ہے کہ میری 21سالہ بہن اینا آٹزم نامی بیماری کا شکار ہے۔ جب بھی میرا منگیتر مائیکل اس کے سامنے جاتا ہے وہ اس کا ہاتھ پکڑ لیتی ہے اور چھوڑتی ہی نہیں۔ یہی نہیں بلکہ وہ اسے بوسہ دینے کی کوشش بھی کرتی ہے۔ جتنی دیر وہ اس کے پاس رہتا ہے وہ اسے اکیلا نہیں چھوڑتی۔چنانچہ میں نے شادی کے دن ایسی کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے اسے شادی پر مدعو ہی نہیں کیا۔ میں جانتی تھی کہ اگر اینا شادی میں آئی تو وہ ایک لمحے کے لیے بھی مائیکل سے دور نہیں ہو گی، مگر اس پر میرے والدین مجھ سے ناراض ہو گئے ہیں۔
دلہن لکھتی ہے کہ میرے والدین الٹا مجھے ہی ذہنی بیمار اور خودغرض قرار دے رہے ہیں۔ میں پریشان ہوں کہ کہیں میں نے واقعی کچھ غلط تو نہیں کر دیا۔اس دلہن کو جواب دیتے ہوئے کمنٹس میں ایک خاتون نے لکھا ہے کہ ”تم ٹھیک ہو، تمہاری بہن کو کم از کم شادی کے دن تمہارے دولہا کے قریب نہیں آیا چاہیے لیکن چونکہ وہ اس سے دور نہیں ہوتی تو اسے تقریب سے دور رکھ کر تم نے اچھا ہی کیا۔“ ایک اور صارف نے لکھا کہ ”اس کی معذوری سے قطع نظر، شادی کا دن تمہاری زندگی کا اہم ترین دن تھا اور اس دن تمہیں اپنی مرضی کرنے کا حق حاصل تھا۔ تمہارے والدین کو یہ بات سمجھنی چاہیے اور ناراض نہیں ہونا چاہیے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -