امریکی لڑکی نے ایسی چیز کھا کر اپنے وزن میں کمی کر لی کہ سن کر ہی قے آ جائے

 امریکی لڑکی نے ایسی چیز کھا کر اپنے وزن میں کمی کر لی کہ سن کر ہی قے آ جائے
 امریکی لڑکی نے ایسی چیز کھا کر اپنے وزن میں کمی کر لی کہ سن کر ہی قے آ جائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانٹرنگ ڈیسک) لوگ موٹاپے سے نجات کے لیے ڈائٹنگ اور ورزش کرتے ہیں لیکن اس امریکی لڑکی نے ایک ایسی چیز کھا کر چند ماہ کے دوران اپنے وزن میں نمایاں کمی کر ڈالی کہ سن کر آپ کو شاید قے آ جائے۔

دی سن کے مطابق اس امریکی ریاست ٹینیسی کی رہائشی اس 26سالہ لڑکی کا نام کیسی ہے، جس نے اپنے آنجہانی شوہر کی چتا کی راکھ کھا کھا کر چند ماہ میں اپنے وزن میں 20کلوگرام تک کمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔کیسی اور سین کی شادی 2019ءمیں ہوئی تھی۔ شادی کے ڈیڑھ سال بعد سین کی موت واقع ہو گئی اور کیسی نے اس کی چتا جلانے کے بعد راکھ اپنے پاس رکھ لی۔ کیسی نے بتایا ہے کہ وہ ہمہ وقت راکھ اپنے پاس رکھتی تھی اور انگلی سے چاٹ چاٹ کریہ راکھ کھاتی رہتی تھی۔ ابتدائی ہفتوں میں ہی مجھے احساس ہوا کہ اس سے میرا وزن کم ہو رہا ہے۔
کیسی نے بتایا کہ ”ابتداءمیں راکھ کھانے کا خیال میرے ذہن میں نہیں آیا تھا۔ میں اپنے شوہر سے بہت محبت کرتی تھی لہٰذا اس کی راکھ کو ہمہ وقت ساتھ رکھنے سے مجھے سکون ملتا تھا۔ پھر ایک روز میں اس کی راکھ کو دیکھ رہی تھی کہ میں نے اس میں انگلی ڈال کر اس کے ساتھ لگنے والی راکھ چاٹ لی۔ یہیں سے مجھے یہ راکھ چاٹنے کی عادت ہوئی، تاہم میں نہیں جانتی تھی کہ اس سے میرا موٹاپا بھی کم ہو جائے گا۔ میں دن میں پانچ سے چھ بار راکھ چاٹتی رہی اور چند مہینوں میں میرے وزن میں 20کلوگرام کمی ہو گئی۔“

کیسی کے اس دعویٰ کی کسی ڈاکٹر نے تصدیق نہیں کی۔ کیسی کا وزن اپنے شوہر کی چتا کی راکھ کھانے سے کم ہوا ہے یا شدتِ غم کی وجہ سے اس نے کھانا پینا کم کردیا تھا اور اس کی وجہ سے اس کا وزن کم ہوا، یہ اب بھی ایک معمہ ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -