وزیر اعظم کا سندھ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پراظہارتشویش ، بڑا حکم دے دیا 

 وزیر اعظم کا سندھ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پراظہارتشویش ، بڑا حکم دے دیا 
 وزیر اعظم کا سندھ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پراظہارتشویش ، بڑا حکم دے دیا 

  

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے سندھ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے،مہنگائی کے اثرات کا احساس ہے ،حکومت صحت کارڈ، کسان کارڈ اور احساس پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھا رہی ہے،ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام وفاق اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ مالی معاونت سے شروع کیا جائے گا جس پر پنجاب اور خیبر پختونخوا نے پہلے سے دلچسپی کا اظہار کیا ہے،سندھ اور بلوچستان سے بات چیت کی جارہی ہے ۔

تفسیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی کور کمیٹی میں گفتگو کرتے ہوئےوزیر اعظم نے کہاکہ غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے،مہنگائی کے اثرات کا احساس ہے اور اسی لیے حکومت صحت کارڈ، کسان کارڈ اور احساس پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھا رہی ہے۔ اس سے پہلےمعاون خصوصی برائے تخفیف غربت ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی وزیراعظم عمران خان کو احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر بریفنگ دی گئی بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چوہدری، وزیر خزانہ پنجاب مخدوم ہاشم جواں بخت، وزیر خزانہ خیبر پختونخوا تیمور سلیم جھگڑا، صدر نیشنل بنک عارف عثمانی، چیف سیکریٹری پنجاب اور خیبر پختونخوا اور سینیر افسران شریک ہوئے جبکہ وزیر خزانہ شوکت ترین ویڈیو لنک کے زریعے شریک تھے ۔

ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم کو ٹا رگٹڈ سبسڈی پروگرام کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی،پسماندہ طبقے کو مہنگائی سے بچانے کیلیئے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام رواں سال جلد جاری ہوگا۔بتایاگیاکہ پروگرام کیلئے احساس اور نیشنل بینک کے اشتراک سے موبائل پوائنٹ آف سیل نظام تیار ہے۔ بتایاگیاکہ احساس کے اہل گھرانوں کو اس پروگرام کے ذریعے مخصوص اشیاءپر کریانہ سٹور سے خریداری پر رعایت ملے گی۔وزیر اعظم نے ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کو جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔

مزید :

قومی -