ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والی معرف بالی ووڈ اداکارہ کو کورونا ہوگیا

ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والی معرف بالی ووڈ اداکارہ کو کورونا ہوگیا
ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والی معرف بالی ووڈ اداکارہ کو کورونا ہوگیا
سورس: Instagram

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے سے انکار کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ پوجا بیدی کورونا میں مبتلا ہوگئیں۔

پوجا بیدی نے اپنے کورونا میں مبتلا ہونے سے متعلق انسٹا گرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں انہیں بری طرح کھانستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ کے مطابق انہیں ڈسٹ الرجی ہے، جب انہیں کھانسی ہوئی تو انہوں نے سوچا کہ یہ الرجی ہی ہے لیکن پھرانہوں نے کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا جو مثبت آیا۔

پوجا بیدی نے کہا کہ ویکسین لگوانے سے پہلے جن لوگوں کو کورونا ہوا ان میں سے 99 فیصد لوگ بچ گئے، ویکسین لگوانے کے بعد بھی 99 فیصد لوگ موت کے منہ میں جانے سے بچ جاتے ہیں۔ ویکسین کے معاملے پر ان کی اپنی سوچ ہے اور وہ سمجھتی ہیں کہ ان کا مدافعت کا نظام خود ہی کورونا کے خلاف لڑ لے گا۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے تازہ پھل، جوس اور جڑی بوٹیوں پر مشتمل اشیا لینا شروع کردی ہیں اور وہ امید کرتی ہیں کہ جلد ہی کورونا سے صحتیاب ہوجائیں گی۔

مزید :

تفریح -