اسلام آباد میں تمام شہریوں کو صحت کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ شروع ، پنجاب کی پوری آبادی کو صحت کارڈ کب تک ملیں گے؟جانئے

اسلام آباد میں تمام شہریوں کو صحت کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ شروع ، پنجاب کی ...
اسلام آباد میں تمام شہریوں کو صحت کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ شروع ، پنجاب کی پوری آبادی کو صحت کارڈ کب تک ملیں گے؟جانئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی کو بتایاگیا ہےکہ اسلام آباد میں تمام شہریوں کو صحت کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ،مارچ 2022ء تک پنجاب کی پوری آبادی کو صحت کارڈ مل جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق  پارلیمانی سیکرٹری برائے قومی صحت نوشین حامد نے ایوان کو بتایاکہ اسلام آباد میں تمام شہریوں کو صحت کارڈ جاری کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا،مارچ 2022ء تک پنجاب کی پوری آبادی کو صحت کارڈ مل جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں صحت کی صورتحال پہلے ہی خراب ہے،ایچ آئی وی ایڈز کے حوالے سے سندھ کی رپورٹ لمحہ فکریہ ہے،سندھ حکومت شہریوں کو فوری صحت کارڈ جاری کرے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -