ٹی 20ورلڈ کپ ، سری لنکا نے آئر لینڈ کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں کوالیفائی کر لیا

ٹی 20ورلڈ کپ ، سری لنکا نے آئر لینڈ کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں کوالیفائی کر ...
ٹی 20ورلڈ کپ ، سری لنکا نے آئر لینڈ کو شکست دے کر اگلے مرحلے میں کوالیفائی کر لیا

  

ابو ظہبی(ڈیلی پاکستان آن لائن )آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے ساتویں میچ میں سری لنکا نے آئر لینڈ کو 70 رنز سے شکست دےکر اگلے مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا۔آئرلینڈ کے کپتان اینڈی بالبر نی نے ٹاس جیت کر  سر ی لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔سری لنکانے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز سکور کیے۔سری لنکا کی جانب سے ہاسا رنگا ڈی سلوا نے  71 رنز کی شاندار اننگز کھیلی  جبکہ  پاتھوم نیسنکا  61 رنز  بناکر نمایاں رہے۔آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ مارک آڈیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ آئرلینڈ کی پوری ٹیم 19 اوور میں 101 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں سری لنکا نے میچ 70 رنز سے اپنے نام کرلیا اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اگلے مرحلے  سپر 12 کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ 

مزید :

T20 World cup -T20 World cup News Updates -