رحمن ملک کی ہنگو اور باجوڑ میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت

 رحمن ملک کی ہنگو اور باجوڑ میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت
 رحمن ملک کی ہنگو اور باجوڑ میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت

  

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیرداخلہ سینیٹر رحمان ملک نےہنگو کےعلاقہ ٹل میں سیکیورٹی فورسز چیک پوسٹ پرحملےاورضلع باجوڑ کی تحصیل وڑ ماموند میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے شہدا کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اپنے بیان میں سینیٹر رحمن ملک نے کہاکہ دہشت گردی کے دونوں واقعات میں بہادر سپاہیوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس ہوا ہے ،دہشت گرد قوتیں ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے پوری طرح متحرک ہو چکی ہیں تاہم ملک دشمن عناصر کسی صورت اپنےمذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو گے ۔سینیٹر رحمان ملک نے دونوں واقعات میں شہید ہونے والے سیکیورٹی اہلکاروں عبدالصمد، نور رحمان، جمشید ،مدثر اور سپاہی وقاص  کی درجات بلند اور لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -